پنسلوینیا (جیوڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست پنسلوینیا میں پولیس نے والدین کو اپنی ہی بیٹی تحفے میں دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
لڑکی کے والدین پر جنسی جرم سے متعلق سازش اور اپنے بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ان کے ہمراہ اس اکیاون سالہ شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو کو لڑکی تحفے میں دی گئی تھی۔ پولیس نے اس کے گھر سے چھاپہ مار کر مزید 11 لڑکیاں بھی برآمد کی ہیں۔