امریکہ کا مصری صحافیوں کو قید کی سزا پر اظہار افسوس

Marie Harf

Marie Harf

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے مصر میں صحافیوں کو قید کی سزا سنائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ماریہ ہارف نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الجزیرہ کے تین صحافیوں اور 15 دیگر افراد کے خلاف سنایا جانے والا فیصلہ انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔