امریکا، یورپ و ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

Gold

Gold

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور امریکا چین تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہے۔

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1254.45 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 3 ڈالر (0.2 فیصد) کمی کے ساتھ 1255.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1256.15 ڈالر فی اونس رہے۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد گر کر 1256.54 ڈالر فی اونس رہے۔