ہم پر انگلی اٹھانے کے بجائے امریکہ اور یورپ پہلے اپنے اندرونی معاملات سلجھائیں: ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ استنبول کی باسفورس یونیورسٹی کے واقعات سے متعلق امریکہ اور یورپی یونین بیانات پر رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم اپنے ملک اور اس کی جامعات میں انتشار پھیلانے کی کھلی اجازت دے دیں ؟امریکہ اور یورپی یونین ان واقعات پر ہماری مذمت کر رہے ہیں لیکن کیا امریکہ بہادر بھول گیا کہ انتخابات سےقبل امریکہ کے واقعات کس نظریہ جمہوریت کی عکاسی کر رہے تھے،انہیں شرم آنی چاہیئے کہ ان واقعات کے دوران عوام نے ایک دوسرے کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرتےہوئے نسل پرستی کا برملا اظہار کیا اورجہاں سیاہ فام شہریوں کے خلاف سفید فام پولیس کا تشدد بھی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے دوسری جانب فرانس کے صدر ماکروں سے کہا کہ وہ پہلے اپنے ملک میں زرد جیکٹوں کے احتجاج کو ختم کروائے،اس وقت وہ لوگ سڑکوں پر ہیں انکے مسائل وہ حل کرے۔میرے ملک میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں لیکن بعض عناصر ہمارے امن و سکون کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔