لاہور (جیوڈیسک) امریکا اور یورپ کی تجارتی جنگ میں تیزی آ گئی، ترقی یافتہ ملکوں کی تنظیم جی سیون نے امریکا کی جانب سے ٹیکس لگانے پر جوابی اقدامات کی دھمکی دے دی۔ فرانس کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے امریکا تجارتی جنگ سے چند دن کی دوری پر ہے۔
کینیڈا میں منعقد ہونے والے جی سیون گروپ کے ایک اجلاس میں یورپی یونین اور کینیڈا نے امریکی فیصلے کے خلاف جوائی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔ فرانس کے وزیرِ خزانہ برونو لے میئر نے خبر دار کیا ہے کہ تجارتی جنگ چند دنوں میں شروع ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر محصولات عائد کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکی سٹیل سازوں کا تحفظ کریں گے۔