امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ اور یورپ میں ہر سال لاکھوں لوگ مسلمان ہونے لگے، امریکہ میں اب ہر پچاسواں شخص مسلمان ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد امریکیوں اور یورپین کے لئے شدید پریشانی کا سبب ہو گی۔
اٹلی کے معروف میگزین دی جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ 200 سالوں بعد تمام یورپ اسلام کے زیر نگین ہوگا۔ امریکہ میں اب ہر پچاسواں شخص مسلمان ہورہا ہے عریانی، فحاشی، بے حیائی اور بے ہنگم مصروفیات نوجوانوں کو بے راہ روی سے نکال کر دین اسلام کی روشنی کی جانب گامزن کر رہے ہیں نوجوانوں کی 29 فیصد تعداد سکون کے لئے اسلام کی جانب آ رہے ہیں۔
یورپ میں اسلام فوبیا بڑھ رہا ہے۔ حکومتی اداروں اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف منفی پروپیگنڈے نے نوجوانوں کو اسلام کی جانب مائل کیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً پچاس ہزار برطانوی 2001ءسے ہر سال دین اسلام قبول کررہے ہیں مسلمانوں کی تعداد بیس لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔