امریکہ کی شام کے خلاف کارروائی کیلئے اتحادیوں سے مشاوت شروع

Obama

Obama

امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ نے شام کے خلاف کارروائی کے لئے اتحادیوں سے مشاوت شروع کر دی۔ اوباما نے چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ممالک کے سربراہوں ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ شام میں باغیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں معصوم جانوں کی ہلاکتوں کے بعد امریکا نے شام میں مداخلت کے لئے تیاری شروع کر دی ہے۔

امریکی صدر اومابا نے فرانسیسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شام میں ممکنہ کیمیائی ہتھیاروں کیا ستعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماں کے درمیان شام کے خلاف ممکنہ کاروائی پر بات چیت کی گئی۔ اس سے قبل اوباما نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے بھی ٹیلیفونک رابطہ میں شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔