واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کو ایک اور مہنگی جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتے،امریکی صدر باراک اوباما نے ریڈیو اور انٹرنیٹ پر اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہا کہ مستقبل میں شام کو مزید کیمیائی حملوں سے روکنے کے لیئے محدود پیمانے پر حملہ کرنا ضروری ہے تاہم وہ امریکہ کو کسی اور مہنگی جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتے۔
اس حملے کو عراق یا افغانستان جیسی جنگ نہیں بننے دیا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امریکی عوام کی خواہشات سے آگاہ ہیں لیکن شامی حکومت کے 21 اگست کے کیمیائی حملوں پر ردعمل ظاہر نہ کرنے سے مستبل میں امریکہ کی سلامتی کو خطرہ ہو گا، واضح رہے کہ 56 فیصد امریکی عوام شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف ہیں اور صرف 19 فیصد امریکی اس حق میں ہیں۔