امریکی شہر سان فرانسسکو میں مشتبہ فرد کی فائرنگ سے دو خواتین ہلاک ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سان فرانسسکو کی مقامی مارکیٹ میں زیورات کے اسٹور نزدیک مشتبہ فرد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں دو خواتین ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوں ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے، ہلاک اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کرکے مشبہ فرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ تاہم فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔