امریکی ریاست کینکٹی میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق امریکی شہر لوس ولی کے علاقے گارڈینر لین میں واقع لیک ویو اپارٹمنت میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر تین افراد کو ہلاک کردیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک شدگان میں حملہ آور بھی شامل ہے تاہم پولیس نے ان اطلاعات کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا۔