فلاڈیلفیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں سیلاب سے نشینی علاقے زیر آب آ گئے۔ فلاڈیلفیا میں کئی روز سے جاری بارشوں نے نظام زندگی شدید متاثر کیا ہے۔ شہر کے بڑے علاقے میں سیلابی پانی جمع ہے۔
سیلابی پانی آبادی میں داخل ہونے سے لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 2 روز کے دوران 15 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ٹیمیں شہر میں موجود ہیں۔