امریکہ میں سیلاب اور طوفان، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

Flood

Flood

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں سیلاب، سرد ہواؤں اور تیز طوفان سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ بیس ہزار لوگ بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن سب سے زیادہ سرد ہواؤں کی زد میں ہے۔ سیلاب کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا ہے جس سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

تیز بارشوں سے دریائے داکا بش کا پانی کناروں سے باہر آگیا۔ رینو اور نواڈا میں بھی طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا۔ امدادی اداروں کے ریسکیو آپریشن مشکلات سے دوچار ہیں۔ ہواؤں اور تیز طوفان سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ 20 ہزار لوگوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی تاہم جانی نقصان کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔