واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ میں ری پبلکن کے صدارتی امیدوار جیب بش نے پاکستانی عوام کی دوستی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو دوستی کے لئے غیر ملکی امداد کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
فلوریڈا کے گورنر جیب بش نے فوکس نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر ملکی امداد کا صحیح استعمال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی امداد سے دوستوں کو جیتنے کا طریقہ کار صحیح استعمال نہیں ہے اور یہ کبھی کام نہیں کرتا۔
امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے بیٹے جیب بش نے کہا کہ غیر ملکی امداد کو امریکہ کے فری مارکیٹ کے اقتصادی فلسفے اور امریکی اقدار کی عکاسی کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امداد ایسے ممالک کو دی جانی چاہیے جہاں لوگوں کے میعار زندگی کی اصلاح میں ان کی دلچسپی کی کوشش کروانا مقصود ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومتوں کی مدد کے بجائے ایسے لوگوں کی مدد کرنی چاہیے جو کہ انقلاب کا باعث ہوسکتے ہیں۔ جیب بش نے کہا کہ غیر ملکی امداد کو لوگوں کو یہ سمجھانے کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے کہ آزادی کیا ہے، فری اکنامک مارکیٹ، برداشت کی آزادی اور ہمارے ملک کی آزادی کیا ہے۔