امریکہ: ہم جنس پرست مخالف تنظیم کے صدر کی بیوی بھی ہم جنس پرست نکلی

America

America

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکہ میں ایک ہم جنس پرست مخالف تنظیم ٹیکساس ویلیوز کے صدر جوناتھن سانز کی بیوی بھی ہم جنس پرست نکلی اور ایک عورت کیلئے اپنے خاوند کو چھوڑ گئی۔

ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جوناتھن سانز کی بیوی نے اگست 2011 میں ایک اور عورت کیساتھ تعلقات قائم کر لئے تھے جسکے بعد اس نے طلاق لے لی۔جوناتھن سانز کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستوں کی باہمی شادیوں سے 2 سے زائد شادیوں کی راہ ہموار ہوگی اور پھر لوگ اپنے سوتیلے بچوں سے بھی شادیاں کرنے لگیں گے۔