امریکن آئس ہاکی لیگ، ڈیٹریوٹ ریڈ ونگز نے شکاگو بلیک ہاکس کو شکست دے دی

American Ice Hockey League

American Ice Hockey League

مشی گن (جیوڈیسک) امریکن آئس ہاکی لیگ میں ڈیٹریوٹ ریڈ ونگز کی ٹیم نے روایتی حریف شکاگو بلیک ہاکس کو 21 سال بعد شکست دیدی۔

امریکی ریاست مشی گن میں ہونیوالے ویسٹرن کانفرنس سینٹرل ڈویژن ایونٹ میں میزبان ڈیٹریوٹ اور شکاگو کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ ڈیٹریوٹ کی جانب سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ڈیٹریوٹ نے شکاگو کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔

ریڈ ونگز کی جانب سے لیوک، فرانزن، تاتار ٹامس اور سمتھ نے ایک ایک گول سکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ سینٹرل ڈویژن میں ڈیٹریوٹ نے شکاگو کے خلاف 1993 کے بعد پہلی بار کامیابی سمیٹی۔