امریکہ اور بھارت کی مختلف سمندروں میں مشترکہ گشت پر بات چیت شروع
Posted on February 11, 2016 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
America and India
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ اور بھارت نے مختلف سمندروں میں مشترکہ گشت کے موضوع پر بات چیت شروع کر دی۔
امریکی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا یہ گشت متنازعہ بحیرہ جنوبی چین میں بھی کی جا سکتی ہے جس سے بیجنگ کی جانب سے شدید ردعمل کا امکان ہے۔
چین ان پانیوں پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران بھارت اور امریکہ کے عسکری تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com