ممبئی (جیوڈیسک) انتہا پسند ہندو تنظیم اور حکمران جماعت بی جے پی کی اتحادی شیو سینا نے کہا ہے کہ امریکہ نے بھارت اور پاکستان سے متعلق دوغلی پالیسی اپنا رکھی ہے۔
صدر اوباما آج کل وزیر اعظم نریندر مودی کے خاصے قریب آ چکے ہیں، کوئی بعید نہیں کہ ریٹائر منٹ کے بعد اوباما بچوں سمیت بھارت ہی منتقل ہو جائیں اور گجرات یا راج کوٹ میں رہنے لگیں۔
شیو سینا نے اپنے ترجمان اخبار ’’سانام‘‘ کے ادارتی صفحہ میں مودی اوباما ’’ گہری دوستی‘‘ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کو کسی امریکی صدر سے اتنا پیار نہیں ملا ہو گا جتنا مودی کو اوباما سے ملا ہے۔
یہی امریکہ کبھی ایف 16طیارے کبھی امداد دیکر پاکستان کی مدد کرتا رہتا تھا۔