بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے امریکی صدر باراک اوباما کے دورے پر باضابطہ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
چین نے کہا امریکی صدر اوباما اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں بحیرہ جنوبی چین پر اپنی برتری جتانے کا تاثر دیا ہے لیکن انہیں یہ تاثر نہیں دینا چاہیئے۔
بھارتی میڈیا نے چینی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سمندری تنازعات طے کرنے کے لیے دھمکیوں اور طاقت کی زبان استعمال نہ کی جائے۔