واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ تجارت کے توسط سے امریکہ اور بھارت کے سٹریٹجک اور تجارتی ڈائیلاگ کا افتتاحی اجلاس کل 22 ستمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا۔
وزیر خارجہ جان کیری اور تجارت کی وزیر پینی سوارج اور تجارت اور صنعت کی وزیر مملکت نرملا سیتا رامن مختلف نشستوں کی صدارت کے فرائض سنبھالیں گے، امریکی وفد کے ساتھ بھارت کے متعلقہ ہم منصب شریک ہوں گے۔ 2015 میں صدر اوباما اور وزیر اعظم مودی نے امریکہ بھارت سٹریٹجک ڈائیلاگ کو وسعت دے کر اِسے سٹریٹجک اینڈ کمرشل ڈائیلاگ کا درجہ دیا ، جِس سے معاشی افزائش کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے۔
سرمایہ کاری کے حالات میں بہتری لانے کا اعلان کیا گیا۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان متوسط درجے کو فروغ دینے کے سلسلے میں امریکہ اور بھارت کے درمیان مشترکہ ترجیحات کا بخوبی پتہ لگتا ہے۔