امریکہ بھارت کو ’’سچا دوست اور پارٹنر‘‘ سمجھتا ہے: ڈونالڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس دوران امریکی صدر نے اِس بات پر زور دیا کہ امریکہ بھارت کو ’’دنیا بھر کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے حوالے سے، ایک سچا دوست اور پارٹنر سمجھتا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں سربراہان نے امریکہ اور بھارت کے مابین ساجھے داری کو تقویت دینے کے مواقع پر بات چیت کی، جیسا کہ معیشت اور دفاع کے وسیع شعبہ جات۔اُنھوں نے جنوبی اور وسطی ایشیا کے خطے میں سلامتی کی صورت حال پر بھی بات کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی لڑائی میں امریکہ اور بھارت شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس سال کے آخر میں وزیر اعظم مودی کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی۔