امریکا زخمی طالبعلم کو پاکستان بھیجنے پر مصر، علاج وہیں کرایا جائے، اہل خانہ

Shahzaib

Shahzaib

فیصل آباد (جیوڈیسک) امریکی یونیورسٹی میں پڑھنے والا پاکستانی نوجوان ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں زیر علاج ہے۔ ویزے کی مدت ختم ہونے کو ہے اور اسے واپس پاکستان بھیجنے پر مصر ہیں۔

ادھر نوجوان کے اہل خانہ نے اپیل کی ہے کہ اس کا علاج امریکا میں ہی کیا جائے۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے زیر علاج طالب علم شاہ زیب ایکسچینج پروگرام کے تحت ایک سمسٹر کے لئے امریکا گیا تھا، 13 نومبر 2013 کو ایک ٹریفک حادثے میں اس کے سر پر گہری چوٹیں آئیں اور 3 ماہ گزرنے کے باوجود اس کی حالت تشویشناک ہے۔

شاہ زیب کا ویزہ 28 فروری کو ختم ہورہا ہے اور اب امریکی حکام اسے واپس پاکستان بھیجنے پر غور کررہے ہیں۔ امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ شاہ زیب کو علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔