نیو یارک (جیوڈیسک) امریکہ ایران سے 8.6 ملین ڈالر کی لاگت سے 30 ٹن بھاری پانی خریدے گا اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ توقع کی جار ہی ہے آئندہ ہفتوں میں ایران بھاری پانی امریکہ کو ڈلیور کر دے گا انہوں نے بتایا کہ ایران کے پاس یہ پانی فالتو تھا اور اس نے عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے پانی فروخت کیا ہے اور یہ اہم ریسرچ کے لئے استعمال کیا جائے گا ادھر ایران نمائندگان کے سپیکر پال ریان نے ایران سے بھاری پانی کی خریداری کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ نے تہران کو ……رعایت دی ہے۔
ایران کی جانب سے خفیہ طور پر جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بین البراعظمی بلیسٹک کا تجربہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق ایران نے خفیہ طور پر جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کے حامل بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’’سیمرگ‘‘ کا تجربہ کیا تاہم اس کی تفصیلات میڈیا کو جاری نہیں کی گئیں۔ روس کے ذرائع کے مطابق ایران نے بلیسٹک میزائل کا تجربہ صحرائے کوپر میں کیا جس کا انکشاف روس کے 2 ریڈار اسٹیشنوں ’ہیذر‘ اور ’افرمافیر‘ کے ذریعے ہوا۔
روس کے اخبارکے مطابق دفاعی ماہرین میزائل تجربے کی خصوصیات جاننے کے لئے تحقیقات کررہے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی حکام نے میزائل تجربے کے حوالے سے کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ایران کے میزائل تجربے کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایران کے نئے میزائل تجربے کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں تاہم امریکا ایران کے میزائل تجربات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔