واشنگٹن (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع و سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے کہا ہے کہ امریکہ چاہے تو ایران کی تمام ایٹمی تنصیبات راتوں رات تباہ کی جا سکتی ہیں، ایران کا ایٹمی پروگرام اسرائیلی وجود کیلئے اب بھی خطرہ ہے۔
کیونکہ تہران تل ابیب کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایہود باراک کا کہنا تھا کہ ایرانی ایٹمی پروگرام اسرائیل کیلئے تاحال سنگین خطرہ ہے ۔ امریکہ طاقت کے استعمال سے ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روک سکتا ہے۔