سوئٹزر لینڈ (جیوڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام کے نئے دور کا آغاز سوئٹزر لینڈ میں ہو گیا، امریکی وزیر خارجہ جان کیری ایرانی ہم منصب سے مل کر متنازع جوہری معاملے کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔
لوزانے میں ہونے والی ملاقات میں جان کیری جواد ظریف کے علاوہ ایرانی جوہری توانائی کے سربراہ علی اکبر صالحی اور امریکی سیکرٹری آف انرجی بھی شریک ہوئے۔
دنیا کی چھ بڑی طاقتوں اور ایران کے درمیان اکتیس مارچ تک جوہری معاہدے کے بنیادی خطوط پر اتفاق ہونا ضروری ہے جس کے بعد اس ڈیل کی تفصیلات جون تک طے کی جائیں گی ، معاہدے کا مقصد ایران کی جوہری تنصیبات کے لیے یورینیم اور پلوٹونیم کی افزودگی کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔