امریکا اور ایران کا یمن میں فضائی حملوں کی بندش کا خیرمقدم

America

America

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی وائٹ ہاؤس نیشنل سیکورٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے سعودی عرب کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا امریکا سلامتی کونسل کے زیر اہتمام یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کو دوبارہ شروع کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے امریکا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنے کے لئے تعاون کرے گا ادھر دارالحکومت تہران میں وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے جنگ بندی ایک مثبت قدم ہے۔

حملے روکنے سے امداد یمن کے شہریوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی ۔ بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ جنگ بندی کی وجہ سے یمن میں تمام دھڑوں کو ایک مشترکہ حکومت بنانے کے لئے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا موقع ملے گا۔