امریکا عراق کو جدید ٹینکوں کے گولے فروخت کرے گا

America Tanks Shells

America Tanks Shells

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے عراق کو جدید طرز کے ٹینکوں کے گولے فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق امریکا عراق کو600 ملین ڈالر کے عوض ایم ون آئی ون ابراہام ٹینکوں کیلئے 46 ہزار جدید گولہ بارود فراہم کرے گا، اس کے علاوہ لاجسٹک تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گا۔

امریکی حکام کے مطابق داعش کے خلاف کارروائی کو موثرکرنے کیلئے عراق کو ہل فائر میزائل، ہیلی کاپٹرراکٹس، رائفلز اوردوسرا گولہ بارود بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے جدید ٹینک گولہ بارود کی فروخت کی منظوری دی ہے اور اب کانگریس کے پاس اس پر اعتراض ظاہرکرنے کیلئے 30 روزہیں۔ کوئی اعتراض ظاہر نہ ہونے کی صورت میں عراق کو30 روز بعد سپلائی شروع کر دی جائے گی۔