امریکا عراق کو جدید ترین ہیل فائر میزائل فروخت کرے گا

Missiles

Missiles

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکاعراق کو 70 کروڑ ڈالر کے جدید ترین ہیل فائر میزائل فروخت کرے گا۔ خیر رساں ایجنسی کے مطابق یہ امریکا اور عراق کے درمیان اسلحے کی سب سے بڑی اور مہنگی ڈیل ہے۔

میزائلوں کے علاوہ امریکا ان کے فاضل پرزے اور ٹریننگ بھی فراہم کرے گا۔ میزائل فروخت کرنے کا مقصد عراق کو شدت پسند باغیوں کا زیر کنٹرول علاقوں سے قبضہ چھڑانا ہے۔

اس سے قبل امریکا باغیوں کے خلاف عراقی حکومت کی مدد کرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھارہا تھا تاہم اب امریکی حکومت کی جانب سے ان جدید میزائلوں کی بڑی کھیپ عراق بھیجی جارہی ہے۔