کروڑ لعل عیسن کی خبریں 9/2/2015

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) امریکہ اور اسرائیل بد معاش اور وحشی درندے ہیں۔ داعش نامی جماعت بھی امریکہ کی ہی پالتو جماعت ہے۔ جب تک امریکہ اور اسرائیل سے چھٹکارہ حاصل نہیں کیا جاتا امن قائم نہیں ہو سکتا۔ حکومت سندھ کے شرابی اور بھنگی جاہل وزیر اعلیٰ کو فی الفور برطرف کیا جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی دشمن اور دہشت گرد جماعت ہے۔ کراچی کی فیکٹری کی جی آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے ہم نے اس وقت ہی اس کو دہہشتگردی کا واقعہ قرار دیا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت المسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ اقتدار حسین نقوی نے گزشتہ روز ضلعی عہدیداروں کے ہمراہ مدرسہ باب الرضاء میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ شکارپور میں حکومت کی سستی کے باعث ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ بے غیرتی کی انتہا ہے کہ اتنے جنازوں میں کوئی بھی حکومتی سیاسی شخصیت شامل نہ ہوئی۔ انہوں نے سانحہ شکارپور کے حوالے سے تحقیقات کو مزاق قرار دیتے ہوئے حکومت سندھ پر کڑھی تنقید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف تو آل پارٹی کانفرنس میں فوجی عدالتوں کی حمایت کی گئی جبکہ دوسری جانب فوجی عدالتوں کو چیلنج کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو پکڑ کر فی الفور سزائیں دینے کے عمل کو شفاف اور قابل عمل بنایا جائے۔ ہم اپنے مدارس کی مکمل چھان بین کیلئے تیار ہیں۔ جو مدرسہ دہشتگردی میں ملوث ہو اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ڈی جی خان کے ایک مدرسے کا طالب علم بم دھماکے میں پکڑا گیا تھا۔ چونکہ وہ مدرسہ ایک سیاسی شخصیت کا ہے اس لیئے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی۔ مجلس وحدت المسلمین نے علامہ طاہر القادری اور علامہ حامد رضاء کے ساتھ اتحاد کر کے پوری قوم کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم پاکستان کی عزت اور وقار کیلئے پر عزم ہیں۔ کراچی میں آئے روز ہماری ڈاکٹر اور وکیل قتل کیا جا رہا ہے۔ دہشتگردوں کے شہید کہنے والوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر سید غلام سرور شاہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری ضلع لیہ ، آغا حسین محسن ضلعی ترجمان ، جمیل احمد گشکوری ضلعی جنرل سیکریٹری ، عاشق حسین جوئیہ ضلعی سیکریٹری میڈیا سیل ، اخلاق حسین ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکریٹری تحصیل لیہ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ٹی ایم او کروڑ ملک آصف بھڈوال نے گزشتہ روز اوور چارجنگ کرنے پر شہر کے مختلف قصابوں اور ریھڑی بانوں کو جرمانے عائد کر دیئے۔