امریکہ اور اسرائیل چور، سپاہی کا کھیل رہے ہیں: ایران

Ayatollah Ali Khamenei

Ayatollah Ali Khamenei

تہران (جیوڈیسک) ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ملک کے بارے میں امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دو کھلاڑی ہیں جو ایران کیخلاف سازش کا کھیل کھیل رہے ہیں۔

اس سازشی کھیل میں امریکہ کا کردار شریف پولیس اہلکار جبکہ اسرائیل کا بدمعاش اور شریر اہلکار کی مانند ہے۔ یہ دونوں ملک عرب ممالک سے مل کر ایران کو جوہری پروگرام سے دستبردار کرنا چاہتے ہیں۔

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں ایران پرحملے کی جرات نہیں کر سکتے کیونکہ دشمن کو اندازہ ہے کہ ایران پر حملہ کتنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔