امریکا نے اسرائیل کو اپنا سب سے اہم اسٹریٹجک اتحادی قرار دے دیا

America and Israel

America and Israel

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی کانگریس نے اسرائیل کو اپنا سب سے اہم اسٹریٹجک اتحادی قرار دے دیا۔ اس سلسلے میں کانگریس میں “اسٹریٹجک پارٹنر شپ ایکٹ 2014” پیش کیا گیا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

بل کے تحت امریکا اور اسرائیل کے درمیان دفاع، سیکورٹی، توانائی، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، تجارت، زراعت، اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

اس قانون سازی کے بعد اسرائیل میں موجود 20 کروڑ ڈالر مالیت کے امریکی اسلحہ کے ذخائر میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور اسے ایک ارب 80کروڑ ڈالر تک لے جایا جائے گا جس کے بعد امریکا کو مشرق وسطیٰ میں کسی بھی فوجی آپریشن میں آسانی ہو گی۔

کانگریس سے منظوری کے بعد یہ بل اب صدر اوباما کو بھیجا جائے گا جن کے دستخط کے بعد اسے قانونی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔