امریکا نے جاپانی کار ساز کمپنی پر 7 کروڑ ڈالر جرمانہ کر دیا

America

America

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا نے جاپانی کار ساز کمپنی پر قانون کے خلاف ورزی کے الزام میں 7 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ کسی آٹو میکر کے خلاف اب تک یہ سب سے بڑی سِول پنالٹی ہے۔

جاپانی کار ساز کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے اپنی گاڑیوں کے حادثات اور ان میں لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے سے متعلق ایک ہزار 729 شکایات کی رپورٹ نہیں کی۔

امریکی قانون کے تحت ایسی شکایات کی رپورٹ نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کو فراہم کرنی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی پر وارنٹی کلیمز کی رپورٹنگ نہ کرنے کا بھی الزام ہے۔

اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاپانی کمپنی پر 7 کروڑ ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کسی کار ساز کمپنی پر عائد کی گئی یہ اب تک کی سب سے بڑی سول پنالٹی ہے۔