امریکہ کے جمی والکر نے نیشنل گالف چیمپئن شپ جیت لی

Jimmy Walker

Jimmy Walker

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) امریکہ کے جمی والکر نے نیشنل گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے پیبل پیچ میں ہونیوالے پی جی اے گالف ٹور کے فائنل راؤنڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

امریکہ کے جمی والکر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن ڈوسٹن جانسن کے خلاف ایک سٹروک کی برتری حاصل کر کے فتح سمیٹی۔جمی سیزن کا تیسرا جبکہ کیرئیر کا آٹھواں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے پہلے یہ اعزاز عالمی نمبر ایک امریکی سٹار گالفر ٹائیگر ووڈز، فل میکسن اور ڈیوڈ ڈوول کے پاس ہے۔