واشنگٹن (جیوڈیسک) جان کربی کا نیوز بریفنگ میں کہنا تھا کشمیر کے معاملے پر بھارت زیادہ بہتر طور پر بات کر سکتا ہے۔
پاک افغان سرحدی علاقے اب بھی دہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنے ہوئے ہیں۔ یہاں موجود دہشت گرد افغانستان اور پاکستان کی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
اس حقیقت سے پاک افغان حکومتیں بھی اچھی طرح آگاہ ہیں۔ جان کربی کا مزید کہنا تھا سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں ہے اور اس کیلئے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہو گا۔