امریکا میں جھیل کی سطح پر بگولوں نے لوگوں کو حیران کر دیا

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں جھیل کی سطح پر بننے والے دو بگولوں نے لوگوں کو حیران کر دیا۔ جل بگولے ریاست وسکونسن کے شہر کنوشا کے قریب جھیل مشی گن میں بنے۔

نیشنل ویدر سروس کے مطابق جھیل کا درجہ حرارت زیادہ ہونے اور بالائی فضا میں سرد ماحول کے نتیجے میں جل بگولوں نے جنم لیا۔ تاہم یہ بگولے جھیل کی سطح پر رہے اور زمین کی طرف نہیں آئے۔