واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے واشنگٹن لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔
کہ پاکستان اور بھارت لائن آف کنٹرول سمیت تمام معاملات مذاکرات سے حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ضروری ہے۔
اور مذاکرات کے مستقبل اور اس کی نوعیت کا تعین پاکستان اور بھارت نے خود ہی کرنا ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا کے دوران خطے میں امن پر بات ہوئی تھی۔