امریکا کی دوا ساز کمپنی ماڈرنا کا کووِڈ-19 کی 94۰5 فی صد مؤثر ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

Vaccine

Vaccine

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کی ایک اور دو اساز کمپنی ماڈرنا نے کووِڈ-19 کی 94۰5 فی صد مؤثر ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔وہ ایک ہفتے میں کووِڈ-19 کے علاج کے لیے ایک مؤثر ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کرنے والی دوسری کمپنی ہے۔

ماڈرنا نے اپنی تیار کردہ ویکسین کی کلنیکی آزمائش کے عمل میں 30 ہزار افراد پر جانچ کی ہے۔اس ویکسین نے کووِڈ-19 کے شدید متاثرہ کیسوں میں مثبت نتائج دیے ہیں۔اس ویکسین کے آزمائش کے عمل میں 95 متاثرہ مریضوں میں سے 11 شدید کیس سامنے آئے ہیں اور یہ وہ رضاکاروں تھے جنھیں تجرباتی طور پر نقلی ویکسین لگائی گئی تھی۔

اس سے پہلے گذشتہ ہفتے دوا ساز کمپنی فائزر نے یہ اطلاع دی تھی کہ اس کی کرونا وائرس کے علاج کے لیے تیار کردہ نئی ویکسین کلنیکی آزمائش میں 90 فی صد سے زیادہ کارآمد ثابت ہوئی ہے۔

امریکا کی ڈرگ اور فوڈ اتھارٹی کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد ان دونوں کمپنیوں کی ویکسینیں دسمبر میں امریکا میں استعمال کے لیے دستیاب ہوں گی اور ابتدائی طور پر ان کی 6 کروڑ خوراکیں مارکیٹ میں دستیاب ہونے کی امید ہے۔واضح رہے کہ فائزر اور ماڈرونا دونوں کی ویکسینیں آر این اے اور ایم آر این اے کی نئی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر تیار کی گئی ہیں۔

آیندہ سال یہ دونوں کمپنیاں کرونا وائرس کے علاج کے لیے ایک ارب سے زیادہ خوراکیں تیار کریں گے جبکہ امریکا میں مقیم اگر تمام شہریوں کو اس مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائی جائے تو اس مقصد کے لیے صرف 33 کروڑ خوراکیں درکار ہوں گی۔

کووِڈ-19 کےعلاج کے لیے نئی ویکسین کی اطلاع ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد روزبروز بڑھتی جارہی ہے جبکہ بعض یورپی ممالک نے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

ماڈرنا کے صدر اسٹیفن ہوگ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’’ہم ایک ایسی ویکسین سامنے لارہے ہیں جو کووِڈ-19 کو روک سکے گی۔‘‘ان کی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کی ایک بنیادی خوبی یہ بتائی گئی ہے کہ اس کو فائزر کی ویکسین کی طرح غیر معمولی ٹھنڈک میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس طرح اس کو بآسانی تقسیم کیا جاسکے گا۔

ماڈرنا کی تیار کردہ ویکسین کو ریفریجریٹر کے 2 سے 8 ڈگری تک معیاری درجہ حرارت میں 30 دن تک رکھاجاسکتا ہے۔اس کو منفی 20 ڈگری درجہ حرارت میں چھے ماہ تک رکھا جاسکتا ہے جبکہ فائزر کی تیارکردہ ویکسین کو منفی 70 ڈگری میں رکھا جاسکتا ہے اور اسی میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔یہ انتہائی منفی درجہ حرارت تو انٹارکٹیک کا موسم سرما میں ہوتا ہے۔

یہ کمپنی امریکی حکومت کے آپریشن وارپ اسپیڈ پروگرام کا حصہ ہے۔اس نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ رواں سال کے اختتام تک امریکا میں قریباً 2 کروڑ تک خوراکیں تیار کر لے گی۔ان میں سے لاکھوں کمپنی پہلے ہی تیار کرچکی ہے اور امریکا کی فوڈ اور ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے منظوری ملنے کے چند گھنٹے کے بعد ہی وہ اس ویکسین کو مارکیٹ میں لا سکے گی۔