امریکا میں مڈٹرم انتخابات، پولنگ کا سلسلہ جاری

Polling

Polling

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں مڈٹرم انتخابات آج ہو رہے ہیں، مشرقی ریاستوں میں ووتنگ کا آغاز ہو چکا ہے، انتخابات میں ایوان نمائندگان کے تمام ارکان اور سینیٹ کی 36 نشستوں کے لیے پولنگ ہو گی۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ارکان کی کل تعداد 435 ہے جبکہ سینیٹ ارکان کی تعداد 100 ہے۔

ہر دو سال بعد پورے ایوان نمائندگان اور سینٹ کی ایک تہائی نشستوں پرانتخابات ہوتےہیں۔ اس وقت ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز اور سینٹ میں حکمراں ڈیموکریٹکس کو برتری حاصل ہے، سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے 55 جبکہ ری پبلکنز کے 45 ارکان سینیٹ میں ہیں۔ ڈیمو کریٹس کی 21 اور ری پبلکنز کی 15 خالی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں رائے عامہ کے مختلف جائزوں کے مطابق انتخابات میں ری پبلکنز کی جیت کے امکانات 70 سے 77 فی صد ہیں۔ لہٰذا امکان ہے کہ ایوان نمائندگان میں وہی اکثریت حاصل کرلیں گے جبکہ سینیٹ میں خالی اپنی 15 نشستوں کے ساتھ ساتھ باآسانی 6 مزید نشستیں جیت کر یہاں بھی ڈیموکریٹس کو آؤٹ کر دیں گے۔

دوسری مدت صدارت کے آخری دو سالوں میں اوباما کی مقبولیت خاصی کم ہو گئی ہے، خصوصاً ہیلتھ کیئر پالیسی پر انھیں خاصی تنقید کا سامنا ہے۔ انتخابات کے فوری بعد ری پبلکنز کی پوزیشن واضح نہیں ہو سکے گی کیونکہ سروے میں یہ بھی کہا جارہا ہے متعد امریکی ریاستوں میں دونوں پارٹیوں کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ مثال کے طور پر ریاستوں لوزیانا اور جارجیا میں امیدوار کے 50 فیصد سے کم ووٹ لینے پر دوبارہ انتخابات کا قانون ہے ،ایسا ہوا تو لوزیانا میں 6 دسمبر اور جارجیا میں 6 جنوری کو انتخابات ہو سکیں گے۔

پولز کے مطابق یہاں ریپلکنز کو برتری ہے، اسی طرح الاسکا میں کانٹے کے مقابلے ہیںا ور نتائج میں کئی دن لگ سکتے ہیں جن دیگر ریاستوں میںسخت مقابلے کی توقع ہے ان میں شمالی کیرولائنا، کولوراڈو، آرکنساس، آئیوا، کنساس، کینٹکی اور نیوہمشائر شامل ہیں۔ صورت حال آج وسط مدتی انتخابات کے بعد ہی سامنے آ سکے گی امریکا کی مشرقی ریاستوں میں پولنگ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج شام چار بجے شروع ہو چکا ہے۔