واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی دفاعی نیوز سائٹ پیج سٹرٹیجی نے کہا ہے کہ امر یکہ نے جدید ورژن کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پاکستان کوفراہمی سے انکار کر دیا۔
پاکستان چین سے ڈبلیو زیڈ 10 ، ترکی سے ٹی 129، اور روس سے ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹر حاصل کرے گا۔ اتوار کوامریکی دفاعی نیوز سائٹ پیج سٹرٹیجی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اے ایچ ون ماڈل کے کسی بھی ورژن کے گن شپ ہیلی کاپٹرکے حصول کی پاکستانی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکی انکار کے بعد پاکستان چین سے ڈبلیو زیڈ 10، ترکی سے ٹی 129، اور روس سے ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹر حاصل کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان موجودہ 35 گن شپ ہیلی کاپٹرز AH-1S اور AH-1F کی جگہ نئے ہیلی کاپٹر لانا چاہتا ہے۔ ان میں سے 3 ہیلی کاپٹر حالیہ چند سالوں میں قبائلی علاقوں میں ضائع ہو گئے۔ پاکستانی ہیلی کاپٹر بھی نائٹ وژن سے مزین ہیں۔تاہم امریکہ نے پاکستان کوڈبلیو ماڈل یا کوئی بھی جدید ورژن کے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔