آسٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد کو آگ لگانے والے شرپسندوں کی گرفتاری میں معاونت کرنے والوں کے لئے 30 ہزار ڈالرز کا انعام مقرر کر دیا گیا ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں مسجد کو آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی اور ملزمان آگ لگانے کے موقع سے فرار ہو گئے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تاحال پتا نہیں چل سکا ہے تاہم شرپسندوں کی تلاش جاری ہے جبکہ تحقیقات کے بعد آتشزدگی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کیلئے 30 ہزار ڈالر کا انعام مقرر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وکٹوریا اسلامک سینٹر کو جنوری میں آگ لگائی گئی تھی۔