امریکا میں دہرے قتل کے مجرم کو زہریلا انجکشن لگا دیا گیا

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، وارن ہل پر 1990 میں اپنی محبوبہ اور دوست کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

امریکی ریاست جوریا کی مقامی عدالت نے 2 افراد کو قتل کرنے والے 54 سالہ مجرم کو سزائے موت دینے کا حکم دیا جس پر مجرم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ 54 سالہ وارن ہل ذہنی مریض ہے اس لئے قانون کے مطابق سزائے موت نہیں دی جا سکتی جبکہ ڈاکٹروں نے بھی ہل کے ذہنی مریض ہونے کی تصدیق کی ہے۔

تاہم عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کا حکم جاری کردیا، عدالتی احکامات کی روشنی میں وارن ہل کو زہریلا انجکشن لگا کر اس کی زندگی کا خاتمہ کردیا گیا ۔دوسری جانب یورپی یونین، وکلا، ڈاکٹر زاور معتبر شخصیات جس میں سابق امریکی صدر جمی کارٹر بھی شامل ہیں،نے وارن ہل کی معافی کی عدالت سے درخواست کی تھی۔

جبکہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے بعد ہل کے وکیل کا کہنا تھا کہ سزائے موت پر عملدرآمد مکروہ فعل ہے اور وارن ہل کی موت ریاستی قوانین پر سیاہ دھبہ ہے۔