امریکہ (جیوڈیسک) شمالی کیرولائنا کے علاقے چیپل ہل میں منگل کے روز قتل ہونے والے تین مسلمان طلبا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ دیا برکت، ان کی اہلیہ یسر محمد اور سالی رزان محمد کو انکے گھر میں سر پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ یسر اور رزان کے والد محمد ابو صالح کا کہنا ہے کہ انکے داماد اور بیٹیوں کو مذہبی منافرت کی وجہ سے قتل کیا گیا۔
دوسری جانب سینکڑوں طلباء نے چیپل ہل کے علاقے میں شمالی کیرولینا یونیورسٹی میں مقتولین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ طلبا کے قتل کے بارے میں سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹویٹر پر چیپل ہل شوٹنگ کے ہیش ٹیگ پر نہ صرف برطانیہ، بلکہ امریکا، پاکستان، مصر، سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک سے لوگوں نے اپنے پیغامات میں واقعے کی مذمت کی ہے۔