امریکا میں قاتل پولیس اہلکار کا استعفیٰ بھی غصہ ٹھنڈا نہ کرسکا، شہریوں کا احتجاج جاری

Protest

Protest

فرگوسن (جیوڈیسک) امریکی ریاست مسوری کے علاقے فرگوسن میں جھڑپوں اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ امریکی ریاست مسوری میں مظاہرین کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری ہے۔

سیاہ فام نوجوان کے قتل پر مظاہرین نے دوسری جیوری بنانے کا مطالبہ کیا تھا جسے گورنر نے مسترد کر دیا جس کے بعد ریاست میزوری میں احتجاج میں اضافہ ہوا جبکہ فرگوسن میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ پولیس نے مظاہرین کی قیادت کرنے والے بشپ ڈیرک روبنسن کو حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب سیاہ فام نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار ڈیرن ولسن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جب کہ ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ اپنے عہدے پر برقرار رہتے تو عوام کے اشتعال اور تشدد میں اضافے کا خدشہ تھا۔