لاس ویگاس (جیوڈیسک) امریکی شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاس ویگاس کے میڈلے بے ہوٹل کے نزدیک کنٹری میوزک کنسرٹ میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔
فائرنگ کے بعد کنسرٹ میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگوں نے جان بچانے کے لئے بھاگنا شروع کردیا جب کہ فائرنگ کے بعد ہوٹل کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر ایک حملہ آور کو مار دیا گیا ہے تاہم اس کی شناخت اب تک ظاہر نہیں کی گئی، پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ایک ہی شخص تھا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر ایک حملہ آور کو مار دیا گیا ہے تاہم اس کی شناخت اب تک ظاہر نہیں کی گئی، پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ایک ہی شخص تھا۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد لاس ویگاس کے میک کیرن انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازیں روک دی گئیں اور پولیس نے لوگوں کو فائرنگ کے مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کردیں۔
کنگ روچ نامی ٹوئٹر صارف نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشین گن سے طویل فائرنگ کی گئی جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد زمین پر بیٹھ گئی۔