وزیر آباد (تحصیل رپورٹر) جماعت اہلسنت وزیر آباد کے تحصیل صدر حافظ حامد سعید نے کہا کہ شرق اوسط میں امریکہ مسلمانوں کو لڑا کر اسرائیل کے مفادات کاتحفظ کر نا چاہتا ہے۔
پہلے اس نے ہمیں افغانستان کی جنگ میں الجھا کر دہشت گردوں کے سپرد کر دیا اور خود اس جنگ سے نکل گیا اب بھی وہ اس طرح کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہے ایک طرف وہ داعش کو سپورٹ کر رہا ہے اور دوسری طرف داعش کے خلاف بننے والے بلا ک میں بھی شامل ہے اسی کے کہنے پر داعش پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے ساتھ رابطے کر کے اپنی شاخیں پاکستان میں بنا نے کی کوشش کر رہی ہے۔
سعودیہ یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف خود کارروائی کر ے ہم اس کے حق میں ہیں کہ حوثی باغیوں کا قلعہ قمع کیا جائے مگر یمن کے عام مسلمانوں پر جنگ مسلط کر نا کسی طور پر قابل قبول نہیں ہمیں پر ائی آگ میں نہیں کود نا چاہیے اُنہوں نے کہا ماضی کے تلخ تجربات سے سبق سیکھنا چا ہیے۔
اگر پاکستان اس جنگ میں کود پڑا تو پاکستان میں فرقوں کی جنگ شروع ہو جائے گی اگر پاکستان کا فو ج بھیجنا بہت ضروری ہے تو اُسے صرف مکہ اور مدینہ کی حفاظت پرما مور کیا جائے اگر حکومت ہمیں اجازت دے تو مکہ اور مدینہ کی حفاظت کے لئے ہمارے سینکڑوںکارکن جا نے کے لئے تیا ر ہیں ہم یہ برداشت نہیں کر یں گے کہ حرمین شریفین کی طرف کو ئی بھی میلی آنکھ سے دیکھے۔