واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے میانمار میں مظاہرین پر فوجداری مقدمات درج کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی استحکام، امن اور جمہوریت کے اہداف حاصل کرنے کیلئے شفافیت، احتساب اور انصاف سے کام لیا جائے۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میانمار میں حکومت کیخلاف پر امن احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فوجداری مقدمات قائم کرنے پر امریکہ کو سخت تشویش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ میانمار کی حکومت تعلیم سے متعلق قومی قانون میں اصلاحات کی حمایت کے لیے مہم چلانے والے مظاہرین پر مقدمات درج کرنے اور گرفتاریوں کو فوری بند اور گرفتار مظاہرین کوفوری رہا کیا جائے۔ واقعات کی منصفانہ اور قابل اعتماد چھان بین کی جائے۔