امریکا نے نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کر لی

Narinder Modi

Narinder Modi

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہاہے کہ نومنتخب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں اس کا کوئی نمائندہ شرکت نہیں کرے گا۔ بھارتی وزیراعظم کی حلف برادری میں شرکت کیلیے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کو دی جانے والی دعوت کا خیر مقدم کرتے ہیں امید ہے مستقبل میں نئی دہلی اور اسلام آباد کے باہمی تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے نو منتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں کوئی امریکی مندوب خاص طورپر شرکت نہیں کرے گا۔

اس طرح کی تقاریب میں شرکت کیلیے ہمار ا ایک ضابطہ کار ہے اسی لیے 26 مئی کو ہونے والی تقریب میں امریکا کی جانب سے کوئی نمائندہ بھی شرکت نہیں کرے گا۔ اس لیے اس اقدام پرحیرت نہیں ہونی چاہیے، جین ساکی نے بھارت کی جانب سے دعوت نامے پر شکریہ ادا کیا۔