امریکہ نیشنل باسکٹ بال: انڈیانا پیسرز کو ہوسٹن روکٹس کے خلاف کامیابی

Houston Rockets

Houston Rockets

انڈیانا پولس (جیوڈیسک) امریکہ نیشنل باسکٹ بال ایسو سی ایشن میں انڈیانا پیسرز کی ٹیم نے ہیوسٹن راکٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

امریکہ کی ریاست انڈیانا پولس میں ہونیوالے باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ ہوا، پہلے کوارٹر میں میزبان ٹیم پیسرز کو دو پوائنٹس کی برتری حاصل رہی۔

دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں بھی پیسرز کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مہمان حریف ہوسٹن کے خلاف اکتالیس تریپن کی برتری بڑھائی۔

چوتھا کوارٹر فیصلہ کن ثابت ہوا جس میں میزبان انڈیانا نے ہوسٹن کو اکاسی کے مقابلے میں ایک سو چودہ پوائنٹس سے شکست دیکر فتح سمیٹی۔