امریکہ (جیوڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے امریکہ کے صدر باراک اوباما سے کی گئی اپیل پر ردعمل پیش کیا گیا ہے۔
امریکہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ترکی کی طرف سے فتح اللہ گلین کی واپسی کا مطالبہ موصول ہونے پر ہم سمجھوتے کے دائرہ کار میں مجرم کی واپسی کا جائزہ لیں گے”۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان چاش ارنسٹ نے کہا ہے کہ “امریکہ اپنے نیٹو اتحادی ملک ترکی کے ساتھ روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے”۔
ارنسٹ نے کہا ہے کہ “امریکہ ترکی میں جمہوری طریقے سے منتخب سول حکومت اور جمہوری اداروں کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کرتا ہے”۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان چاش ارنسٹ نے کہا کہ “امریکہ نے قبضے کے اقدام سے متعلق تحقیقات میں ممکنہ پہلووں پر ترکی کو مدد کی پیشکش بھی کی ہے”۔