امریکہ نے 1990ء میں نیلسن منڈیلا کے دورہ کے دوران جاسوسی کی تھی، انکشاف

Nelson Mandela

Nelson Mandela

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے 1990ء میں جنوبی افریقہ کے انقلابی رہنماء نیلسن منڈیلا کے دورہ امریکہ کے دوران جاسوسی کی تھی۔

فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت حاصل کردہ دستاویزات کیمطابق فروری 1990ء میں جیل سے رہائی کے بعد بھی امریکی خفیہ ادارہ ایف بی آئی نیلسن منڈیلا کو کیمونسٹ خطرہ سمجھتی رہی۔ جیل میں 27 برس کی قید سے رہائی کے چار ماہ بعد جب نیلسن منڈیلا واشنگٹن پہنچ گئے تو خفیہ دستاویزات کیمطابق ایف بی آئی نے منڈیلا اور انکی پوری ٹیم کی کڑی نگرانی اور تمام نقل و حرکت پر نظر رکھی۔

ایف بی آئی نے 1980-1990 کے دوران نیلسن منڈیلا کے افریقی نیشنل کانگرس اور نسل پرست مخالف امریکی رہنماوں کیساتھ رابطوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی۔