امریکہ کا نئی ایرانی حکومت سے مل کر کام کرنے کا عزم

U.S.

U.S.

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کا نئی ایرانی حکومت سے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ادھر وائٹ ہاس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا بہتر مستقبل کے لیے ایرانی عوام کی کوشش کو سراہتا ہے۔

امید ہے نئی حکومت عوام کی آواز کو سمجھے گی اور مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی دکھائے گی۔ بیان میں واضح کیا گیا۔

کہ امریکا اور اس کے اتحادی ایران کے جوہری تنازعہ کے سفارتی حل کیلئے نئی حکومت کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران کے نومنتخب صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علاقائی اور عالمی معاملات میں تعمیری کردار ادا کریں۔